یوں مجھ کو رلا کے کچھ ملا کیا؟
دل میرا دکھا کے کچھ ملا کیا؟
۔
مشکل سے خوشی مجھے ملی تھی
اس کو بھی چرا کے کچھ ملا کیا؟
۔
پہلے ہی میں مبتلائے غم تھا
غم اور بڑھا کے کچھ ملا کیا؟
۔
راس آتی نہیں خوشی تو رشتہ
پھر اس سے بنا کے کچھ ملا کیا؟
۔
جانے نہ جو قدر دل کی عاجز
دل اس سے لگا کے کچھ ملا کیا؟

0
10