| تیری توقیر بڑھانے کے لیے شام چلی |
| کلمہ توحید بچانے کے لیے شام چلی |
| تجھ پہ حزیاں کا جو الزام لگا ہے نانا |
| میں وہ الزام مٹانے کے لیے شام چلی |
| میں دکھاؤں گی وہاں نور کے جلووں کی دمک |
| شام میں صبحو جگانے کے لیے شام چلی |
| شام والے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جیت گئے |
| میں سبھی وہم مٹانے کے لیے شام چلی |
| میرے عباس کے نانا جو یہ چرچے ہیں وہاں |
| زورِ اصغر بھی دکھانے کے لیے شام چلی |
| میری فضہ ہے مِرے غزوہِ عصمت کا وقار |
| کسا سے قصر گرانے کے لیے شام چلی |
| میری معصوم سکینہ بھی ہے میری روح رواں |
| قید میں روح دبانے کے لیے شام چلی |
| تیری امت نے جو لوٹا ہے مِری مغرب کو |
| میں وہاں فجر پڑھانے کے لیے شام چلی |
| وقتِ معلوم تلک ہے جو یہ ابلیس کی ڈور |
| سارے ملعون مٹانے کے لیے شام چلی |
| رو کے پھر زینتِ خالق نے کہا یہ شفقت |
| نانا میں قید نبھانے کے لیے شام چلی |
معلومات