میری اچھی امی جان |
تکلیفیں میری پہچان |
تم میری دل کی سلطان |
مجھ کو پاس بلاتی ہے |
اور پھر پوچھتی جاتی ہے |
میرے لعل ہوا ہے کیا |
چہرہ کیوں تیرا اترا |
چیزیں کونسی بھاتی ہے |
کس کی یاد ستاتی ہے |
کوئی کھلونا بتلائو |
جاکر فورا لے آئو |
کچھ بولو اقرار کرو |
خواہش کا اظہار کرو |
فورا تم کو لادوں گی |
اچھی چیز پکادوں گی |
کیوں خاموش ہومیرے لعل |
کس کا ستائے تم کو خیال |
دوست تمہیں کیا کہتے ہیں |
ساتھ میں سب تو رہتے ہیں |
کوئی تم کو ستاتا ہے |
چہرہ کیوں کمھلاتا ہے |
بولو جلدی بات ہے کیا |
کیا مشکل میں ذات ہے کیا |
معلومات