| قبرِ اصغر بنا رہے ہیں حسین |
| سارے مرسل بچا رہے ہیں حسین |
| یہ بھی ہمت تو ہے حسین کی بس |
| جواں کا میت اُٹھا رہے ہیں حسین |
| چھے مہینوں کے اپنے بیٹے کو |
| رن میں کیسے لے جا رہے ہیں حسین |
| پانی مانگا ہے مولا اصغر نے |
| اور آنسو پلا رہے ہیں حسین |
| اللہ اللہ بچی رہے مادر |
| کٹی گردن دِکھا رہے ہیں حسین |
| لے کے باہوں پہ چھوٹے بیٹے کو |
| رن میں جھولا جھلا رہے ہیں حسین |
| ہے جو امِ رباب سکتے میں |
| کس کا گرنا سنا رہے ہیں حسین |
| دیکھ خالق لٹا کے چادر کو |
| تیرا پردہ بچا رہے ہیں حسین |
| بہن آئی ہے بھائی کے پیچھے |
| دامن اُس سے چھڑا رہے ہیں حسین |
| وقتِ آخر ہے مولا کا شفقت |
| اور مہدی بلا رہے ہیں حسین |
معلومات