| نظروں میں سب کے گھومتا منظر | 
| پُر کشش دل کو کھینچتا منظر | 
| سیر ساحل کنارے کی کرنا | 
| شام کا دھیان کھینچتا منظر | 
| بھول جانا بہت کٹھن ہوگا | 
| وہ خیالوں میں ناچتا منظر | 
| ہاتھ میں ہاتھ ہمسفر کا ہو | 
| روح کو جیسے چیرتا منظر | 
| ہو نظر سنگِ میل پر اپنی | 
| پھیلے من میں وہ جھانکتا منظر | 
| پیار کے نغمے بھی زباں پر ہوں | 
| تب رہے امن چھیڑتا منظر | 
| باہمی جوڑ جب رہے ناصؔر | 
| خوشیوں کو پھر ہو بانٹتا منظر | 
    
معلومات