| مولا بجا گنہگار ہوں میں |
| رحمت کا طلبگار ہوں میں |
| کریمی تری پر ہے بھروسا |
| مجھے زندگی کا شعور دے |
| نظر کو مری طول طور دے |
| تجھ کو واسطہ تیری رحیمی کا |
| قلبِ پریشاں کو سکون دے |
| رکھنے کو محبت کے کچھ پھول دے |
| مانگا نہیں ہے عشق لیلیٰ میں نے |
| اپنی پناہ میں رکھ ، عشقِ رسول دے ﷺ |
معلومات