احسان تیرا ہم نہ بھولیں گے کبھی شاہد رضا |
ہر آن خدمت دین کی تم نے جو کی شاہد رضا |
تقریر تیری سے جَھلَکتی یاد تھی اسلاف کی |
وہ تھی فصاحت اور بلاغت سے بھری شاہد رضا |
گفتار میٹھی تھی تری کردار بھی عالی ترا |
ہونٹوں پہ تیرے مسکراہٹ ہی رہی شاہد رضا |
صحبت ملی جس کو تری اس بات کا وہ ہے گواہ |
یکتا ملنساری تری اور عاجزی شاہد رضا |
قرآن کی تفسیر کا وہ سلسلہ اتوار کو |
ایمان کو ملتی تھی سُن کر تازگی شاہد رضا |
ہیں یاد ہم کو دس مُحرَّم کی محافل کے بَیاں |
تھی دیدنی اُن میں تری وارفتگی شاہد رضا |
میلاد پر نعرے لگائے تم نے سال و سال جو |
ہے کان میں اُن کی گونج تازہ آج بھی شاہد رضا |
دل جان سے تعظیم تیری کرتے تھے ہر دم سبھی |
مسلم ہوں چاہے ملک کے کفار ہی شاہد رضا |
تیری محبت میں لکھے زیرکؔ نے یہ اشعار ہیں |
امید ہے خوش ہو گی ان سے روح تری شاہد رضا |
معلومات