دل پریشاں جاں پریشاں یا رسول اللہ |
دیجئیے دردوں کا درماں یا رسول اللہ |
بھٹکا ہوں میں ظلمتوں میں شاہِ بحروبر |
المدد خطرے میں ہے جاں یا رسول اللہ |
تم کنارے پر لگاؤ درمیاں ہوں اٹکا |
میرے چاروں اور طوفاں یا رسول اللہ |
تم بچا لو مجھ کو میرے حرزِ جاں، میں ڈوبا |
کہ نہیں بچنے کا امکاں یا رسول اللہ |
ہو عطا مجھ کو رہائی قیدِ شر سے،کہ ہیں |
حاوی مجھ پہ نفس و شیطاں یا رسول اللہ |
کر دیا بدکاریوں نے منہ ہے کالا میرا |
ہو گیا ہے گندا داماں یا رسول اللہ |
شرمِ عصیاں سے میں کیسے! سامنے جاؤں گا |
میں پشیماں ہوں پشیماں یا رسول اللہ |
عاصیُ و عاجز کے دکھ دردُ و الم مٹ جائیں |
تم اٹھاؤ اپنے مژگاں یا رسول اللہ |
معلومات