جب مٹی سے کوئی رشتہ بنتا ہے |
تو وہ رشتہ یقیناً اچھا بنتا ہے |
دستک دینے والے کو معلوم نہیں |
کتنی مشکل سے دروازہ بنتا ہے |
ہونٹ قدم آنکھیں یہ ماتھا اور بدن |
ساتھ ملا کر بھی تو سستہ بنتا ہے |
تو چاہے جھٹلا دے میری جان مگر |
تیرے بدن میں میرے حصہ بنتا ہے |
ایک پتہ کی بات بتا دوں میں تجھ کو |
ہجر میں آہ کرو تو نغمہ بنتا ہے |
معلومات