| مخلصانہ آپ کی ان الفتوں کا شکریہ |
| ہو ادا کیسے پرانے دوستوں کا شکریہ |
| طرحی ہو یا غیر طرحی جو مشاعیرہ ہوئے |
| شاعری کی با ادب ان محفلوں کا شکریہ |
| کرتے رہتے ہیں نوازش اور جو سوغات بھی |
| زندہ دل سارے ہی اپنے حامیوں کا شکریہ |
| راہوں میں ہر بار برساتے رہیں پھولوں کو ہی |
| کارواں رکتے ہیں ایسے ساحلوں کا شکریہ |
| جستجو کو گامزن، پیوست کر ہیں چل پڑے |
| رکھتے دل میں ولولہ اس قافلوں کا شکریہ |
| حوصلہ ملتا ہے اونچے اونچے پربت سے ہمیں |
| عزم کو للکارتی ان وادیوں کا شکریہ |
| تھک نہیں جانا کبھی ناصؔر یہاں تُو موڑ پر |
| آگے کی منزل ملے اس راستوں کا شکریہ |
معلومات