موسمِ بہار ہے
پیار کر لیا کرو
اب خزاں گزر گئی
پیرہن نیا کرو
موسمِ خلیل ہے
نحر کر لیا کرو
موسمِ ذبیـح میں
ذبح بھی ہُوا کرو
زندگی حَسیں بنے
عشق تم کیا کرو
زندگی ہے مختصر
قدر تم کیا کرو
جان کو چراغ پر
بھینٹ کردیا کرو
احمد حفیظ کُسہاوی

1
146
السلام عليكم

0