| خواب میں بھی دیکھوں چہرہ آپ کا ہی درمیاں |
| وہ مکمل داستاں ہے میری یادوں میں نہاں |
| ہے تعاون تو ضروری تجربہ کاروں کا بھی |
| بار سہہ پائے مگر کیسے یہ بازؤ ناتواں |
| عزم کامل سے تنِ تنہا سفر کرتے رہیں |
| جانبِ منزل بڑھیں تو ہی بنینگے کارواں |
| ہاتھ کی ریکھا میں تو تقدیر رہتے ہی نہیں |
| کاوشیں کرنے سے ہو جائیں مقدر مہرباں |
| زندگی میں وقت کا پانسہ بدلتے رہتا ہے |
| رت بہاروں کی کبھی چلتی کبھی رہتی خزاں |
| تیرگی میں راستہ ملنا کٹھن رہتا بہت |
| علم کی گر روشنی حاصل ہو پھر چمکے جہاں |
| توشہ ناصؔر نیکی کی ترغیب دینے سے بڑھیں |
| داعی بھی تبلیغ سے پائیں حیاتِ جاوداں |
معلومات