دِین پر ہے آپ کا اَحسان شاہِ کربلا
آپ پر قُربان میری جان شاہِ کربلا
کربلا میں آپ نے پَہرہ دیا جو دِین پر
آپ ہیں ایمان کی پہچان شاہِ کربلا
آپ کے دَم سے ہی قائم ہے شَجاعت کا جہاں
صبر کے ہیں آپ ہی سُلطان شاہِ کربلا
حق کی خاطر آپ نے قربان کنبہ کردیا
آپ کی قربانی پر قربان شاہِ کربلا
نوک نیزہ پر تلاوت کا ادا حق کر دیا
آپ سے سیکھے کوئی قرآن شاہِ کربلا
دست بستہ آرزو عتیق عاجز کی ہے یہ
آپ کے در کا بنوں مہمان شاہِ کربلا

0
4