| چلو گھر سے نکلتے ہیں |
| کسی لمبی مسافت پر |
| کوئی منزل نہ ہو جس کی |
| نہ کوئی بوجھ کاندھوں پر |
| بہت سنسان رستہ ہو |
| مجھے تم سے اکیلے میں |
| بہت تھوڑے سے لفظوں میں |
| ضروری بات کہنی ہے |
| مجھے تم سے محبت ہے |
| - - - - - - - - - - - - - |
| - - - - - - - - - - - - - |
| تمہارے پاس فرصت ہو! |
معلومات