سب بِٹیا رانی کا کرنے بیاہ آئے ہیں
خوش رہے سب یہ کر نے دُعا آ ئے ہیں
تیرے گجرے کی کلیاں مہکتی رہیں
تیرے آنگن میں خوشیاں برستی رہیں
پھول بھی جان کرنے فدا آئے ہیں
سب بِٹیا رانی کا کرنے بیاہ آئے ہیں
خوش رہے سب یہ کر نے دُعا آ ئے ہیں
تم عبادت کرو پُر مُسرت رہو
جان میری سدا تُم سلامَت رہو
دادی دا دا یہ کرنے صدا آئے ہیں
خوش رہے یہ ہی کرنے دُعا آئے ہیں
سب بِٹیا رانی کا کرنے بیاہ آئے ہیں
اللہ خود ہی بچا ئے ہاں شَر سے تجھے
آنچ آئے نہ گَردِ سفر سے تجھے
نانی نانا یہ کرنے دُعا آئے ہیں
سب بِٹیا رانی کا کرنے بیاہ آئے ہیں
خوش رہے سب یہ کر نے دُعا آ ئے ہیں
خالہ چا چی ما می آ ئیں سَج بَن کے ہیں
خالُو چا چُو ما موں آئے بَن ٹَھن کے ہیں
پھوپھی پھوپھا بھی کرنے دُعا آئے ہیں
سب بِٹیا رانی کا کرنے بیاہ آئے ہیں
خوش رہے سب یہ کر نے دُعا آ ئے ہیں
ماں مچلنے لگی ہے سنبھالو ذرا
آنکھ کیوں بھَر نہ آئے بتاؤ ذرا
لمحے جاں سے ہاں کرنے جُدا آئے ہیں
چاند مُقدر کا تیرے چمکتا رہے
رَنگ پھولوں کا گالوں پہ کِھلتا رہے
یہ بچے بھی یہ کرنے دعا آئے ہیں
خوش رہے سب یہ کر نے دُعا آ ئے ہیں
سب بِٹیا رانی کا کرنے بیاہ آئے ہیں
خوش رہے سب یہ کر نے دُعا آ ئے ہیں

0
110