مرد ہونا چاہئے دم دار ہونا چاہئے |
آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہئے |
مصلحت کیسی نہ ہو گر قوتِ شمشیر تو |
اس زباں میں طاقتِ گفتار ہونا چاہئے |
ساٹھ ستر سال سے بس سو رہے ہیں ہم وطن |
اب تو میری قوم کو بیدار ہونا چاہئے |
کامیابی نرم بستر پر کہاں مل پائے گی |
زندگی کا راستہ دشوار ہونا چاہئے |
لوٹنے والے ہمیشہ رہنما بنتے رہے |
میرے مولا اب کوئی معمار ہونا چاہیے |
ناؤ ہے طوفان ہے اور ناخدا کوئی نہیں |
کم سے کم اک ہاتھ میں پتوار ہونا چاہئے |
عرش پر پہنچے ہوئے ہیں ان امیروں کے دماغ |
میں تو کہتا ہوں انہیں نادار ہونا چاہئے |
بے قیادت کب تلک چلتے رہیں مومن ترے |
جامی کوئی قافلہ سالار ہونا چاہئے |
معلومات