حبیبؐ کبریا سا کوئی گر آیا ہو تو بولو
نبوت میں کسی کا ایسا جو رتبہ ہو تو بولو
شفیع المذنبیںؐ کے اشک بحر بے کراں بنتے
"غم امت میں آقا ؐسا کوئی رویا ہو تو بولو"
ہوئے جگ میں کئی مبعوث اولوالعزم پیغمبرؑ
امام الانبیاؐ سا خوش لقب پایا ہو تو بولو
فرشتے منتظر طائف میں تھے بس اک اشارے کے
کسی کو رحمت عالمؐ نے پر کوسا ہو تو بولو
ستایا خوب جاتا راہ حق میں آپؐ کو اکثر
شہ ابرارؐ نے تبلیغ کو چھوڑا ہو تو بولو
سنہری جالیاں کیا، سبز گنبد وہ ریاض الجنہ
مدینہ جا کے جزبوں میں نہ دل ڈوبا ہو تو بولو
شہ دیںؐ نے غریبوں کو نوازا ہے سدا ناصؔر
تعلق ناتوانوں سے کبھی توڑا ہو تو بولو

0
32