آسماں سرخ، ماہ و نجم اُداس
کتنی غمگین ہے، شبِ عاشور
سن کے رنجیدہ ہیں سبھی قُدسی
کیسی تحزین ہے، شبِ عاشور
چشمِ احمدؑ سے اشک بہنا بھی
غم کی تلقین ہے، شبِ عاشور
یہ فقط رات ہی نہیں شاہدؔ
ایک آئین ہے شبِ عاشور

0
42