| وہ رونقیں کہاں گئی ہیں محفلوں سے پوچھیے |
| دلوں میں فاصلے ہیں کیوں یہ دوستوں سے پوچھیے |
| کہیں نہ کھو گئے ہوں آپ زندگی کی دوڑ میں |
| کہاں ہیں منزلیں، ٹھہر کے راستوں سے پوچھیے |
| غمی تو میری زندگی کے ساتھ ساتھ ہے مگر |
| مرے نصیب کی خوشی کا قسمتوں سے پوچھیے |
| کسی پہ ظلم دیکھ کر جو مجھ پہ بیتتی ہے وہ |
| قریب آ کے دیکھیے یا دھڑکنوں سے پوچھیے |
| لٹا کے چاہتیں بھی کیوں مجھے ملی ہیں تلخیاں |
| مرے لیے بنی ہیں کیا، یہ تلخیوں سے پوچھیے |
معلومات