وطن میں اپنے ہی رہنا ہوگا
حقوق لینے پہ اٹھنا ہوگا
کمی نہیں ہے مرے وطن میں
کسی بھی شے کی یہ کہنا ہوگا
ہیں دنیا ساری میں سب سے آگے
یقین اس پر بھی رکھنا ہوگا
ہمیں ابھی سے یہ فلسفہ بھی
وطن کے بچوں کو دینا ہوگا
جو گھر میں سب کچھ ملے ہمیں تو
نہ ہم کو پردیس سہنا ہوگا
نہیں ضرورت وطن سے جائیں
وطن کی خاطر ہی جینا ہوگا
اگر کبھی پڑ گئی ضرورت
وطن کی خاطر ہی مرنا ہوگا
پرانی باتیں بھلا کے ہم کو
وطن پرستی کو پڑھنا ہوگا
کریں جو کوشش تو ایک دن تو
وطن کو اپنے بدلنا ہوگا
ہے کتنا مشکل وطن سے جانا
ہوائی اڈوں پہ لکھنا ہوگا

0
66