| رتبہ بڑا جناب! ہے شہرِ حضور ﷺ کا |
| ہر ذرہ ماہتاب ہے شہرِ حضور ﷺ کا |
| خلدِ بریں بھی رشک کرے جس پہ ہر گھڑی |
| منظر وہ لا جواب ہے شہرِ حضور ﷺ کا |
| تصویرِ شہرِ یار محبت میں چومنا |
| اور دیکھنا ثواب ہے شہرِ حضور ﷺ کا |
| ہر شہر کا جواب ملے گا تمہیں مگر |
| کوئی نہیں جواب ہے شہرِ حضور ﷺ کا |
| محبوب! تیرے واسطے محبوب سی جگہ |
| کیا خوب انتخاب ہے شہرِ حضور ﷺ کا |
| رضواں! تمہارے خلد کی چاہت نہیں مجھے |
| آنکھوں میں میرے خواب ہے شہرِ حضورﷺ کا |
| طابہ خدائے پاک تصدق! کہے جسے |
| عمدہ بڑا خطاب ہے شہرِ حضور ﷺ کا |
معلومات