محمد کا گدا ہوں میں جو ہیں بے حد عطا والے
خدا کے بعد ہر رتبے میں ہیں وہ انتہا والے
گدا خالی نہیں آتا کوئی دربار اقدس سے
مرادیں ملتی ہیں سب کو وہ ہیں بے حد سخا والے
خدا نے ہر زمانے میں رکھی ہے آبرو ان کی
کبھی ہوتے نہیں رسوا محمد مصطفی والے
محمد کی غلامی اصل میں توحید باری ہے
ہوئے جو مصطفی والے وہی تو ہیں خدا والے
نگاہِ مصطفی میں ہیں بڑے ہی محترم واللہ
ابوبکر و عمر عثماں علی و کربلا والے
عتیق ان کے لیے خُلدِ بریں بیتاب رہتی ہے
دل و جاں سے جو ہو جائیں محمد کی رضا والے

12