| مخلوق اولیں ہیں وہ بے مثال ہیں |
| نمکین حسن والے روشن جمال ہیں |
| تشبیہ کس سے دیجے آقا کے نور کو |
| شمس و قمر سے روشن آقا کے گال ہیں |
| اسباب کیا لکھوں میں ان کے ورود کے |
| ہر خلق کے لیے وہ راحت کمال ہیں |
| رونق انہیں وہ بخشیں جو پر ملال ہیں |
| ان کی نوازشیں ہی رحمت پہ دال ہیں |
| ان کا ہی پاک در ہے امیدِ عاصیاں |
| وہ ہی تو عاصیوں کی محشر میں ڈھال ہیں |
| ان کے کرم نے سب کو دی ہیں بلندیاں |
| ادنی غلام تھے جو، حضرت بلال ہیں |
| پنہاں نہیں ہے رتبہ آلِ رسول کا |
| سردار سب جوانوں کے ان کے لعل ہیں |
| مختار ہیں تصرف ان کا جہان پر |
| بد بخت اس امرِ حق میں کرتے مقال ہے |
| روزِ جزا سبھی کو حاجت انہیں کی ہے |
| سب امتوں کے محشر میں وہ مآل ہیں |
| سب جان لو عقیدہ ثاقب جلال کا |
| پھرتے ہیں جو بھی ان سے اہلِ ضلال ہیں |
معلومات