تم وہ پہلی لڑکی تھی
جس کو میں نے پہلے دن
راز اک بتایا تھا
خواب اک سنایا تھا
اب اگرچہ چرچا ہے
پھر بھی یاد رکھنا تم
تیری اُس مدد کو میں
دل سے یاد رکھتا ہوں
میری اس محبت میں
نام پہلا تیرا ہے
نام سے ہے یاد آیا
داستانِ الفت میں
ان کا نام ہے نہیں!
نام لکھنے کہنے کی
کیا مری جسارت ہو
خواب کے دوانے کو
زندگی سے کیا مطلب
دل کے آستانے کو
بے رخی سے کیا مطلب
زندگی کے رستے میں
کوئی غم ملیں تمہیں
مجھ کو سونپنا وہ سب
تیری اس ارادت کا
قرض میں اتاروں گا
گر کبھی ضرورت ہو
لفظ لکھ کے بھیجوں گا
یہ تو سچ ہے اے بہنا
زندگی تو مشکل ہے
وعدوں کا وفا ہونا
بس حسیں تصور ہے
گرچہ میری چاہت کو
اب برا سمجھتی ہو
ان کا ذکر کرنے سے
تم کنی کترتی ہے
پر تمہارے احساں کو
یاد دل میں رکھتا ہوں
زندگی تو مشکل ہے
زندگی کے رستے میں
تم کو دکھ ملے کوئی
مجھ کو غم بتانا تم
شرط ہے سنوں گا میں
خواب سب سنانا تم
تم وہ پہلی لڑکی تھی
جس کو میں نے پہلے دن
خواب اک سنایا تھا
راز اک بتایا تھا

0
59