‏آج میں نےدیکھاہے
پھرسےآسماں میں بھی
چاند لوٹ آیاہے
میرےگھرکےآنگن میں
روشنی بھی لوٹ آئی
تم نےہی کہاتھانا
اب کےچاندنی راتیں
ساتھ ہی بتائیں گے
دوری کیسےکاٹی تھی
واقعےسنائیں گے
اب تولوٹ آؤنا
تیرےپیارےہونٹوں سے
صرف اتناسنناہے
تم کو اس جدائی میں
میری یاد آتی تھی

0
48