خواجہ معین و فرید کے پیارے بابا قطب الدین ہمارے
دونوں کے ہی آنکھ کے تارے بابا قطب الدین ہمارے
خواجہ معین الدین کی الفت آپ سے ہے انمول اے پیارے
کہتے ہیں خواجہ جی بھی ہمارے بابا قطب الدین ہمارے
خواجہ پیا کے خلف اکبر چشتی لڑی کے یہ ہیں رہبر
بابا فرید خلیفہ تمھارے بابا قطب الدین ہمارے
دہلی میں ہے تم کو بٹھایا خواجہ نے لوگوں کو جتایا
قطب الدین ہے مجھ کوپیارے بابا قطب الدین ہمارے
آپ کی ذات ہے مرجع خلائق آپ کی ذات ہے نور ہدایت
خوب پیا ہیں تیرے نظارے بابا قطب الدین ہمارے
بابا فرید ہیں تیری کرامت جاری ہے ان پہ تیری عنایت
حق ہے کہ وہ شہباز تمھارے بابا قطب الدین ہمارے
در ہے ترا وہ بابا جس پہ شمش الدین التمش ہے حاضر
شاہوں کے بھی شاہ ہمارے بابا قطب الدین ہمارے
مرشد میں تم جیسے فنا ہو ایک سبق مجھ کو بھی پڑھا دو
دل کو کرو یوں شاد ہمارے بابا قطب الدین ہمارے
آپ کا منگتا آپ کو مانگے خواجہ کے دلدار کو مانگے
بابا کے سردار کومانگے بابا قطب الدین ہمارے
ایک نظر ذیشان پہ کردیں پھر اس کی تجدید بھی کردیں
روز کروں میں تیرے نظارے باب قطب الدین ہمارے

82