ہے پریشاں حال امت اے امام الانبیاء |
المدد اے سرورِ دیں المدد یا مصطفی |
فتنوں کے اس دور میں جائیں تو جائیں ہم کدھر |
ہو نگاہِ لطف ہم پر مصطفیٰ خیر الوری |
اے خدا یہ خلق تیرے قبضۂ قدرت میں ہے |
پھیر دے سب کے دلوں کو جانبِ رشد و ہدا |
ہے بڑا مشکل بچانا اب یہاں ایمان کا |
بچ گیا وہ جس پہ ہو جاۓ نگاہِ مصطفے |
وہ سحر خیزی و سجدے اور وہ سوز و گداز |
پھر عطا کر دیجئے گا اے حبیبِ کبریا |
یاد کر مہر و محبت اور اخوت کا سبق |
اے عتیق اظہار کر اپنے عمل سے بر ملا |
معلومات