جو یاد سجائے دل کو سدا
وہ صلے علیٰ وہ ہے صلے علیٰ
ہو کرم سخی دلدار پیا
پھر آئے مدینے ادنیٰ گدا
بطحا سے ہوا کرے من میں جلا
ہے عطرِ نبی ہر دا کو دوا
یہ نوری پون دے من کو شفا
اس دل سے ندا ہے صلے علیٰ
یہ دامن ہے اب تار شہا
ہوں دور حزیں سے رنج و بلا
ہو آل پہ جاں یہ جان فدا
ہے بردہ حشر سے خوب ڈرا
کرے رحمت سایہ صبحُ مسا
سرکار شہا غمخوار پیا
اس فکر نے ہے بے حال کیا
محمود ہے اس سے شیدائی
دیدار دے تیرا اس کو شفا

0
13