آپ نے یاد کیوں کیا ہے مجھے
خوب اچھی طرح پتا ہے مجھے
جانتا ہوں میں اس کی مجبوری
جس نے بیرنگ خط لکھا ہے مجھے
نہ کسی قسم کی شکائت ہے
نہ کسی قسم کا گلہ ہے مجھے
واقعی ہی وہ ٹھیک کہتا تھا
آج محسوس ہو رہا ہے مجھے
عید کے چاند کی طرح عاصم
سال کے بعد وہ ملا ہے مجھے

92