شاہِ کون و مکاں کا پیراہن
سیدِ انس و جاں کا پیراہن
بے نواؤں کے واسطے راحت
یاورِ بے اماں کا پیراہن
اس کی برکت سے غم مٹے سارے
حامیِ بے کساں کا پیراہن
نعمتیں اس کے صدقے ملتی ہیں
باعثِ کن فکاں کا پیراہن
دل کی بر آتی ہیں مرادیں سب
رحمتِ دوجہاں کا پیراہن
مل کے پڑھتے رہیں دُرود شریف
والیِ بے کساں کا پیراہن
ہے مشاہد ترے دکھوں کی دوا
راحتِ خستگاں کا پیراہن
عرض نمودہ : محمد حسین مشاہد رضوی
12 ربیع الاول 1443ھ
19 اکتوبر 2021ء بروز منگل
بہ موقع زیارتِ پیراہن مبارک خلدآباد شریف،
ضلع اورنگ آباد

0
133