پُھول ہے یا خار ہے
زندگی سے پیار ہے
جا رہا ہوں جِس طرف
راستہ دُشوار ہے
تِیر اُس کی آنکھ کا
اِس جِگر کے پار ہے
جو ہے میرا ہم سفر
وہ مرا غم خوار ہے
اک طرف ہوں مَیں کھڑا
اِک طرف سنسار ہے
حق اُسی کو دیجیے
جو یہاں حق دار ہے
دُشمنوں سے دوستی
یہ مرا معیار ہے

0
65