عشقِ نبی ملا گر فضلِ خدا کے ساتھ |
جائیں گے جنتوں میں جانِ سخا کے ساتھ |
بیٹھیں گے در پہ ہم بھی عجزو نیاز سے |
مسجد نبی میں پھر ہم اک عاجزی کے ساتھ |
باتیں کریں گے حب سے آلِ حبیب کی |
دیکھیں گے یادیں دل میں پوری وفا کے ساتھ |
گل پھول جس چمن کے شاداب ہیں سدا |
آتی ہے عطر ان سے بادِ صبا کے ساتھ |
آلِ نبی کو چاہیں کونین کے چمن |
یارانہ ہے خدا کا صلے علیٰ کے ساتھ |
فیاض مصطفیٰ ہیں جواد آل بھی |
کونین ہے جو قائم ان کی عطا سے ساتھ |
ہر آن کبریا کا جن پر سلام ہے |
گزرے یہ زندگی اب اُن کی عطا کے ساتھ |
جن کا ہے فیض ثابت اگلے جہان میں |
آسان ہے وہ مخشر پھر مصطفیٰ کے ساتھ |
جو چاہیں بخشیں دلبر منبع ہیں جود کا |
گفتار حجر کو دیں حکمِ الہ کے ساتھ |
ہر چیز جو مگن ہے مولا کے ذکر میں |
اُن کی ثنا ہے کرتی حمدِ خدا کے ساتھ |
تقدیر کو بدل دیں آقا حبیبِ رب |
پیتے ہیں جام سالک اُن کی عطا سے ساتھ |
محمود رب کو بھائے دلبر سے ہر ادا |
تبدیل دیکھو قبلہ اُن کی رضا کے ساتھ |
معلومات