خدا کا حکم چلے بس، اسمبلی کا نہیں
خدا کے کام میں کچھ دخل آدمی کا نہیں
نہ منکرین کہو دوسروں کو، حد میں رہو
غرور کیا کہ بھروسہ تو زندگی کا نہیں
گئے سمے کی کہانی بنو گے تم سارے
جو مولوی کا دیا ساتھ، راستی کا نہیں
بھگت رہی ہے نئی نسل فیصلوں کا وبال
وہ مت کرو کہ بھلا جس میں کچھ کسی کا نہیں
ہمارا دین وفا ہے ہمارا دین ہے امن
یہ وقت امن کا ہے دین دشمنی کا نہیں

0
6