ہے نعمت کا اظہار بھی اک عبادت
خدا نے یہ قرآں میں دی ہے اجازت
تشکر کا کرتی ہے گرچہ تقاضا
خدا کی عطا کردہ ہر ایک ساعت
ہے سترہ ستمبر بھی یومِ سعادت
یہ ہے میرے مرشد کا یومِ ولادت
مبارک مبارک ہو سب کو مبارک
بہت ہی مبارک ہےان کی قیادت
ہیں رہبر ہمارے دکھاتے ہیں رستہ
ملا ہم کو رب ہےانہی کی وساطت
سکھاتے ہیں نا صرف تن کی طہارت
ہیں کرتے عطا بھی دلوں کو نظافت
مسلمانوں کو پھر اٹھانے کی خاطر
ادا کر رہے ہیں یہ حقِ امامت
عزائم کو سینوں میں کرتی ہے پیدا
اثر دل پہ کرتی ہے ان کی خطابت
لطائف کو تن من میں کرتی ہے جاری
بہت ہی موثر ہے ان کی ریاضت
مسافر ہیں منزل ہے سوئے مدینہ
خدا کو ہے پیاری بہت یہ مسافت
محمدﷺ کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں
ہے زندہ انہی کی بدولت خلافت
حبیبِؐ خدا سے وفا کے صلے میں
ملا ہے انہیں یہ مقامِ ولایت
ملے جب جزا روزِ مخشر تو یارب
عطا ہم کو کرنا انہی کی قرابت
ہمیشہ ہی زندہ رہے نام ان کا
ہو چرچا ستاروں بھری شام ان کا
سدا جگ میں جاری رہے کام ان کا
جہاں بھر میں ہو فیض بھی عام ان کا
ہے مقصود تبلیغِ اسلام ان کا
دعا ہے کہ پھیلے یہ پیغام ان کا

0
96