نورِ خدا کی چوتھی یہ تشہیر دیکھیے
حُسنِ حسنؑ کے جلووں کی تنویر دیکھیے
کون و مکاں پہ چھانے لگا نور کا سماں
مدحِ حسنؑ کی مؤمنو تو قیر دیکھیے
آغوشِ سیدہ میں ہے قرآن کی زباں
قرآن بولا میری یہ تفسیر دیکھیے
تسکینِ سیدہؑ بھی ہیں اور جانِ مصطفیٰؐ
دستِ علیؑ میں دین کی جاگیر دیکھیے
جسدم حسنؑ نے سجدے میں رکھا جبین کو
کعبے کی بھی چمک اُٹھی تقدیر دیکھیے
تیغِ قلم سے کردیا باطل کا سر قَلم
صلحِ حُسنؑ میں جنگ کی تصویر دیکھیے
رسوا کئیے ہے کفر کو اب تک جہان میں
جنگوں سے بڑھ کے صلحُ کی تاثیر دیکھیے
ظالم کی ظلمتوں سے نکالیں گے دین کو
کہتا ہے دین میری یہ تقدیر دیکھیے
صائب مجھے یہ شعر عطا کرتے ہیں حسنؑ
آکر فرشتے کہتے ہیں تحریر دیکھیے

0
17