| زرا سا دل کوسنبھالو میں نعت کہتا ہوں |
| وِلا کے جام اُٹھا لو میں نعت کہتا ہوں |
| دکھائی دیں گے تم کو یہاں علی اکبر |
| حرم پہ نظریں جما لو میں نعت کہتا ہوں |
| کہاں زمین سنبھالے ولی کی مدحت کو |
| یہ عرش نیچے بچھا لو میں نعت کہتا ہوں |
| ابھی فرشتے بھی آئیں گے داد دینے کو |
| رسول سارے بُلا لو میں نعت کہتا ہوں |
| کہیں نا شانِ محمد پہ جاں چلی جائے |
| یہ خاکِ کربلا کھا لو میں نعت کہتا ہوں |
| یہ سارا کرب و بلا بھی رُکا ہے سننے کو |
| نجف کو ساتھ مِلا لو میں نعت کہتا ہوں |
| کہیں نا پھر کوئی سفیان کاٹ لے تم کو |
| جری کا پہرا لگا لو میں نعت کہتا ہوں |
| وہ ماتمی وہ قمہ زن وہ نور کی مخلوق |
| کہاں ہو سارے جیالو میں نعت کہتا ہوں |
| میں مصرعہ کہتا ہوں شفقت نبی کی عظمت کا |
| درود لب پہ سجا لو میں نعت کہتا ہوں |
| کلام رائے شفقت عباس چن |
معلومات