ہر وقت نہ کر یوں، غم، غم، غم
ہو جائیں گے، غم تیرے کم، کم
ہے آنکھ کے پانی میں منظر
اے موجِ درونِ دل! تھم، تھم
تیری مشکل ہو گی آساں
کر دل کو آنکھ سے نم، نم، نم
اس کے رستے میں دھوپ نہیں
برسے ہے بادِل، چھم، چھم، چھم
گر تو اس کے در پر پہنچے
رونا اور پینا، زم، زم، زم
اُس سے ملنے کو دیر نہ ہو
پہنچا جنت، اک دم، دم، دم

1
1424
Ghulam Rasool Noor پسند کرنے کا شکریہ

0