جو ترے خواب دیکھتا ہو گا
تیری الفت میں مبتلا ہو گا
تجھکو اچھا جو کہہ نہیں سکتا
کچھ تو وہ شخص بھی برا ہو گا
لیکر آۓ گا وصل کی خواہش
عشق اس کو بھی گر ذرا ہو گا
تاکتے ہو انار کلیوں کو
یہ بھی آنکھوں کا اک زنا ہو گا
صورتوں سے غرض نہیں اس نے
سیرتوں پر ہی فیصلہ ہوگا
راہ پاۓ گا تو بھی دریا سے
پاس تیرے اگر عصا ہو گا
تو ہی اول ہے جب تو ہی آخر
عشق پھر کیا ترے سوا ہو گا

101