ہے انمول چاہت بھری مسکراہٹ
کسی دکھ کے پل میں خوشی کی ہے آہٹ
محبت ہو دل میں تو لب پر ہے کھلتی
یہ چپکے سے من میں کرے گدگداہٹ
یہ معصوم جذبوں کو چہرے پہ لاۓ
تو آتی ہے چہرے پہ پھر جگمگاہٹ
یہ ننھے فرشتوں کو رب کی عطا ہے
ہے کلکاریوں میں بھی اک گنگناہٹ
حمیرا یہ مسکان لب پر ہمارے
سجے تو ترنگوں کی ہو کھٹکھٹاہٹ
حمیرا قریشی
a

0
175