مجھے امتی بنایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے |
د ر پاک پر بلایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے |
لیا نام جب تمہارا د کھ درد کی گھڑی میں |
مرے درد کو مٹایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے |
مرے دل کے آئینے میں ہے جمال شاہ والا |
مرے دل کو دل بنایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے |
مری لغزشوں پہ ہر دم رہی انکی پردہ داری |
مرے عیبوں کو چھپایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے |
یہ عتیق لکھ رہا ہے تری نعت پیارے آقا |
مرا دل ادھر لگایا یہ کرم نہیں تو کیا ہے |
معلومات