پُر عمل و پُرنور سیرت آپؐ کی
بااثر و ممتاز عظمت آپؐ کی
کل جہاں کیسے منور بھی ہوا
چھا گئی عالم پہ رحمت آپؐ کی
غیض اس دن طاری رب کا جب ہوگا
کام آئیگی بھی چاہت آپؐ کی
شان نبیوں میں ہے اونچی بھی بہت
انبیا پر حاوی سبقت آپؐ کی
مانگی بخشش کی دعائیں ہیں سدا
لاڈلی ہے کیسی امت آپؐ کی
بس وسیلہ چاہیں ناصؔر تا کہ کچھ
مل سکیں ہم کو شفقت آپؐ کی

0
58