بے دلی تھی نہ دل لگی تم سے
پر نہ کی ہم نے بے رخی تم سے
ہم بھی صحرائی پیاس لائے تھے
خاک مٹتی یہ تشنگی تم سے
تم نے خفگی سے خوب کام لیا
ہم نے برتی نہ بے رخی تم سے
موت آئی ہمارے دامن میں
ساتھ مانگی جو زندگی تم سے
دل کہ ٹھوکر سنبھالتا کیسے
خوب شے ٹوٹی آخری تم سے

0
3