کتنی ہے ابھی بھی حسیں تصویر تمہاری
میرے دل و جاں کے قریں تصویر تمہاری
پیغام تمہارا مجھے جب تک نہ ملا تھا
تھی خانہِ دل کی مکیں تصویر تمہاری
ممنون تمہارا ہوں مجھے ڈھونڈھ نکالا
مسرور کیا ہے یہیں تصویر تمہاری
گن گن کے کٹے تھے وہ کبھی سال مہینے
اس وقت بھی تھی دل نشیں تصویر تمہاری
انمول نگینے سے کوئی کم تو نہیں ہے
آنکھوں میں یہ مثلِ نگیں تصویر تمہاری
بکھرے ہوئے پھولوں کو پِرویا ہے لڑی میں
اس اجڑے چمن کی معیں تصویر تمہاری

0
81