| نعت نبی صی اللہ علیہ وآلہ وسلم |
| جس نے طائف میں بھی کی دعائے صبا |
| رحمت و پیار کا جام جس نے دیا |
| آپ آقا و مولیٰ و رہبر مرے |
| کون ہے اس جہاں میں برابر ترے |
| ہے زیارت کی خواہش پیمبر کرے |
| آپ کا نام لوں مجھ میں خوشبو بھرے |
| اُن کی مدحت سے مجھ کو ملی ہے نِیا |
| رحمت و پیار کا جام جس نے دیا |
| یاد ہیں سب مدینہ کی باتیں مجھے |
| مشک و عنبر سے تر شب براتیں مجھے |
| باغِ مستی میں کٹتی وہ راتیں مجھے |
| یاد آئیں نبی پر وہ گھاتیں مجھے |
| رحمت العالمیں ان کو رب نے کیا |
| رحمت و پیار کا جام جس نے دیا |
معلومات