واحد صمد ہمیشہ قادر کی ذات ہے
قبضے میں جس نے رکھی، یہ کائنات ہے
اس کے امر سے پیدا، ہستی میں رنگ و بو
پوشیدہ اس خلق میں ربی صفات ہے
محبوب اس سے رب نے، آقا کو چن لیا
جاری دہر میں ہر دم جن پر صلات ہے
اخلاق کو مکمل ہادی نے کر دیا
خُلقِ عظیم جن کی پوری حیات ہے
محسن کریم ہادی آقائے دوسریٰ
جن کی شفاعتوں سے میری نجات ہے
اُن کے لئے سجے ہیں منظر جہان کے
اُن کے لئے یہ دجلہ نیل و فرات ہے
عکسِ جمالِ دلبر حسنِ جہان ہے
صڈقے نبی کے جن میں، پیدا ثبات ہے
محمود زندگی میں نورِ ہدیٰ نبی
جن کا پیام توڑے، لات و منات ہے

0
15