تمہیں گر ایسا لگتا ہے
مجھے یوں چھوڑ جانے سے
مرا دل توڑ جانے سے
مرے دل سے محبت کے
نشاں سارے مٹا دو گے
محبت کی سزا دو گے
تو میری عرض بھی سن لو
محبت ایسا چشمہ ہے
کہ جس کے بہنے رکنے پر
کسی کا بس نہیں چلتا
یہ جس دل میں اترتاہے
سدا سیراب رکھتا ہے

0
72