| اک ذرا سی بات پر یہ تلملاتی لڑکیاں |
| اہلِ طب کہتے ہیں اِن کو نفسیاتی لڑکیاں |
| کیا بنے اُس کیمرے کا جس میں دونوں قید ہوں |
| پھول کھلنے کے مناظر، مسکراتی لڑکیاں |
| سب عناصر ہی غضب ہیں رنگ کی ترسیل کے |
| مور، اڑتی تتلیاں اور انگڑاتی لڑکیاں |
| کون بھولے گا عزیزو، دلکشی چترال کی |
| لہلہاتے راستوں پر، گنگناتی لڑکیاں |
| بادلوں سے دل بناتے ہجر زادے اور کہیں |
| دھند میں ہیں آئینوں پر دل بناتی لڑکیاں |
معلومات