| میری رگ رگ میں بسا ہے اور میری جان ہے |
| جان سے بھی بڑھ کے پیارا مجھ کو پاکستان ہے |
| داغِ فرقت کا مجھے احساس ہے ہر ہر گھڑی |
| پاک دھرتی زندگی ہے اور مری پہچان ہے |
| یوں تو یہ پردیس بھی اب دیس لگتا ہے مجھے |
| اس وطن نے ہے سنبھالا اس کا بھی احسان ہے |
| میں اگرچہ دور ہوں اپنے وطن سے ہاں مگر |
| جب پڑی اس کو ضرورت اس پہ سب قربان ہے |
| خوبصورت ہے جہاں دیکھا ہے سارا گھوم کر |
| پھر بھی اے ارضِ وطن تیری نرالی شان ہے |
| اے متاعِ زندگی اونچا رہے پرچم ترا |
| چاند تارا سبز پرچم پر ہمارا مان ہے |
| تا قیامت تو رہے آباد میری ہے دعا |
| ان لبوں پر اے وطن تیرے سبب مسکان ہے |
معلومات