پیغام کتنے دن سے تمہارا ملا نہیں
کیا حال ہے تمہارا مجھے کچھ پتہ نہیں
ان کی حسین یاد مرے دل پہ نقش ہے
ان کا خیال دل سے کبھی بھی جدا نہیں
تعریف کر رہے ہیں سبھی آپ کی بہت
سب نے سنا ہے آپ کو میں نے سنا نہیں
سب لوگ بے وفائی پہ مائل ہیں آج کل
اب تو کسی بھی شخص میں بوئے وفا نہیں
مجرم بنایا جاتا ہے اب بے خطاؤں کو
اور جرم کرنے والوں کی کوئی سزا نہیں
کہتے ہیں عشق کس کو ثمرؔ کیا بتا دوں میں
یہ وہ مرض ہے جس کی تو کوئی دوا نہیں
*سمیع احمد ثمر ؔ، سارن بہار*

96