ہے پیارا یہ قرآں قصیدہ نبی کا
خوشی کا ہے ساماں قصیدہ نبی کا
ورودِ نبی سے ہے رونق جہاں میں
ترانہ دہر کا قصیدہ نبی کا
ہے ذکرِ نبی سے جہانوں میں رونق
کہے خلقِ یزداں قصیدہ نبی کا
مبارک ہیں جن کو ملی یہ بصیرت
کرے پختہ ایماں قصیدہ نبی کا
جو سارے جہانوں میں سمرن ہے مدحت
وہ ہے راحتِ جاں قصیدہ نبی کا
اگر لا الہ ہے تیمم دہن کا
لگے پھر یہ آساں قصیدہ نبی کا
ہیں محمود مقصودِ ہستی یہ آقا
زماں کا ہے دوراں قصیدہ نبی کا

4